غزہ کی سرحد پر اسرائیل مخالف مظاہروں میں 40 فلسطینی زخمی

غزہ کی سرحد پر اسرائیل مخالف مظاہروں میں 40 فلسطینی زخمی

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز اسرائیل کےخلاف ہونےوالےمظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے 40 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 3 کی حالت خطرے میں‌بتائی جاتی ہے۔
مرکزکے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہروں میں شرکت کی۔
گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں مسلسل 34 ویں ہفتے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ واپسی مظاہروں میں حصہ لینے کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جمعہ کے بعد احتجاجی کیمپوں میں قافلوں‌کی شکل میں‌پہنچا شروع کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جمعہ کو فلسطینی مظاہرین نے “اسرائیل سے تعلقات خیانت” کا عنوان دیا۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی کوششیں کرنے والے ممالک کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاج کے دوران اب تک 235 فلسطینی شہید اور 24 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں