شام میں اتحادی فوج کی بمباری میں 38 افراد جاں بحق

شام میں اتحادی فوج کی بمباری میں 38 افراد جاں بحق

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شام میں شدت پسند گروپ”داعش” کے خلاف جاری کارروائیوں میں 32 عام شہریوں سمیت مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارےسیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحادی فوج نے منگل کے روز دیر الزور کے نواحی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 عام شہریوں سمیت 38 افراد مارے گئے۔
انسانی حقوق آبزر ور رامی عبدالرحمان کے طمابق اتحادی فوج کی بمباری میں شدت پسند گروپ سے وابستہ جنگجوئوں کے خاندانوں‌ کے 22 افراد مارے گئے۔ ان میں سے چار بچے شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دیر الزور کے علاقوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز سرگرم ہے اور امریکا اور اتحادی اس کی حمایت کرتے جب کہ ترکی کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کارروائیوں کےبعد ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن روک دیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں