غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی،7فلسطینی شہید، 500 زخمی

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی،7فلسطینی شہید، 500 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران جمعہ کے روز سات فلسطینی شہید اور پانچ سو سے زاید زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابقغزغزہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ محمد الحوم اور 18 برس کے ایاد خلیل الشاعر24 سالہ محمد بسام شخصہ،18 سالہ محمد علی محمد انشاصی،26 سالہ محمد اشرف العواودہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے اور شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دو مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمی ہونے والوں میں 35 بچے، چارخواتین، چار امدادی کارکن اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے فوجیوں نے ’’طے شدہ ضابطے‘‘ کے مطابق مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، تاہم اسرائیلی فوج نے مخصوص حالات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ اس سال مارچ سے اہالیاں غزہ بالخصوص اور فلسطینی بالعموم ہر جمعہ کے روز احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔
اسرائیل۔غزہ سرحد پر ہونے والے ان مظاہروں پر اسرائیلی فائرنگ سے ابتک 191 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں کی محدود تعداد ایسے افراد کی ہے کہ جو مظاہرین پر اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری میں جان کی بازی ہار گئے۔
فلسطینی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کے بعد علاقہ چھوڑ جانے والے فلسطینیوں کو وطن [اب اسرائیل] واپس آنے دیا جائے۔
اسرائیل سمجھتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بیدخل فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دینا یہودی ریاست کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ انہی حلقوں کا الزام ہے کہ حماس کی قیادت میں غزہ کی اسلام پسند حکومت ایسے مظاہرے منظم کروا رہی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں