حرم مکی کا فرش 14 ہزار نئی قالینوں سے مزین

حرم مکی کا فرش 14 ہزار نئی قالینوں سے مزین

مسجد حرام کی صفائی سے ذمہ دار ادارے نے حج سیزن 1439ھ کی کامیاب تکمیل کے بعد مسجد حرام میں نئے قالین بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق مسجد حرام میں قالینوں کی تبدیلی کا عمل حرمین شریفین کے امورکے سربراہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمان بن عبدالعزیز السدید کی زیرنگرانی مکمل کیا گیا۔
مسجد حرام کی صفائی کے ادارے کے ڈائریکٹر نایف بن ذیاب الجحدلی نے کہا کہ حج سیزن کے اختتام کے بعد مسجد حرام میں 14 ہزارنئے قالین بچھائے گئے۔ قالین مسجد کے تمام اندرونی ہالوں، صحن مطاف، گیلریوں، عثمانی مصلیٰ اور چھت پر بھی قالین بچھائے گئےہیں۔
ایک سوال کے جواب میں لجحدلی کا کہنا تھا کہ قالینوں کی تبدیلی کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ ماہ صیام سے قبل 25 ہزار قالینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں