فرانسیسی سفارتکاروں نے جامع مسجد مکی زاہدان کا دورہ کیا

فرانسیسی سفارتکاروں نے جامع مسجد مکی زاہدان کا دورہ کیا

زاہدان (سنی آن لائن) تہران میں فرانسیسی سفارتخانے کے اعلی وفد نے جامع مسجد مکی کا دورہ کرتے ہوئے گزشتہ روز چھ مئی کو جامعہ دارالعلوم زاہدان کے صدر مولانا عبدالحمید اور بعض اساتذہ سے ملاقات کی۔
فرانسیسی سفیر کے سیاسی اتاشی ’ونسان براکنے‘ مذکورہ وفد کی سربراہی کررہے تھے جس کے ساتھ بعض صوبائی حکام بھی شریک تھے۔
فرانسیسی اتاشی نے جامع مسجد مکی کا دورہ کرتے ہوئے مسجد کی عمارت، طرزِ تعمیر اور خوبصورت میناروں اور گنبدوں کی خوبصورتی سے حیرانی کا اظہار کیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے فرانس کے سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اقوام کے باہمی تعلقات کو مفید قرار دیا جس سے باہمی تعامل و تعلق پیدا ہوگا اور ایک دوسرے کو پہچاننے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے ’اعتدال و میانہ روی‘ کو دارالعلوم زاہدان کی پالیسی اور طریقہ کار قرار دیا اور فرانس میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ونسان براکنے نے خطیب اہل سنت سے ملاقات کو اپنے لیے باعث فخر یاد کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے جامعہ دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرانسیسی قوم سے یکجہتی کے حوالے سے مولانا عبدالحمید کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے طے ہوا تھا کہ فرانس کے سفیر بذات خود دارالعلوم زاہدان کا دورہ کرکے مولانا عبدالحمید سے ملیں، لیکن بوجوہ ایسا نہیں ہوا جس پر فرنچ اتاشی نے معذرت مانگی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں