ایران: حکام نے مولانا عبدالحمید کو دورہ قطر سے روک دیا

ایران: حکام نے مولانا عبدالحمید کو دورہ قطر سے روک دیا

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے سکیورٹی حکام نے ممتاز سنی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کو ایک غیرملکی دورے سے روک دیاہے۔ مولانا عبدالحمید قطر کی بلوچ برادری کی دعوت پر تہران سے دوحہ جارہے تھے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید بدھ دو مئی کو تہران دوحہ کی فلائیٹ کے مسافر تھے، لیکن سفر کے چند گھنٹے پہلے انہیں سفر سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر دارالعلوم زاہدان کو بتایا گیا اگر وہ ایئرپورٹ چلے جائیں، انہیں واپس کردیا جائے گا۔ مولانا جمعرات تین مئی کو واپس زاہدان پہنچ گئے۔
مولانا عبدالحمید کا تعلق ایران کی بلوچ سنی برادری سے ہے۔ مولانا دارالعلوم زاہدان کے صدر و شیخ الحدیث، خطیب اہل سنت، شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان کے صدر، اسلامی فقہ اکیڈمی کے سربراہ اور رابطہ عالم اسلامی کے رکن ہیں۔
سکیورٹی حکام کی غیرقانونی پابندیوں کی وجہ سے مولانا عبدالحمید صوبہ سیستان بلوچستان اور تہران شہر کے علاوہ اندرون ملک کسی اور علاقے کا دورہ نہیں کرسکتے۔ نیز ان کے غیرملکی اسفار پر اکثر پابندی لگائی جاتی ہے۔
اس سے پہلے انہیں ترکی، جنوبی افریقا اور بعض دیگر ممالک کے دوروں سے روک دیا گیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں