’دعا‘ تبدیلی لانے والی بہت بڑی عبادت ہے

’دعا‘ تبدیلی لانے والی بہت بڑی عبادت ہے

خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے نو مارچ دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں اللہ تعالی سے تعلق کے رستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ’دعا‘ کو سب سے بڑی عبادات میں شمار کیا جو کسی معاشرے میں تبدیلی لانے والی عبادت ہے۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کا آغاز قرآنی آیت: کی تلاوت سے کرتے ہوئے کہا: اسلام سے پہلے اللہ تعالی سے درست تعلق ختم ہوچکا تھا اور اس میں شرک و خرافات کی ملاوٹ آئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا: نبی کریم ﷺ کی بعثت سے اللہ تعالی سے صحیح تعلق اور رابطے کے ذرائع پیدا ہوئے جو شرک و بدعت اور خرافات سے پاک ہیں۔ دعا، سجدے، نماز، حج اور صدقے جیسے احکام اور عبادات سب اللہ تعالی سے تعلق کے ذرائع ہیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: آپ ﷺ کے معجزات میں ان کی متواضعانہ اور عاجزانہ دعائیں شامل ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں کے صدقے امت سرسبز و شادان ہوئی اور صحابہ کرامؓ قیام قیامت تک سربلند ہوئے۔ دعا، استغفار اور کثرت ذکر سب اللہ تعالی سے گہرے تعلق کے ذرائع ہیں۔
انہوں نے ہر کام میں دعا پر تاکید کرتے ہوئے کہا: دعا بہت بڑی عبادت ہے؛ جب حضرت حوا حاملہ ہوئیں تو آدم و حوا نے ہاتھ اٹھا کر اپنے بچے کی صحت اور ہدایت کے لیے دعائیں مانگیں۔ ہر کام سے پہلے کامیابی کے لیے دعا کیا کریں اور اللہ تعالی سے قبولی کی دعا مانگیں۔ سفر سے پہلے بھی دعا کریں اور خیریت سے واپسی کی دعا مانگیں۔

خواتین کی اصلاح ہوجائے، پورا معاشرہ ٹھیک ہوسکتاہے
مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کے ایک حصے میں ’یوم خواتین‘ اور حضرت فاطمہؓ کے میلاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔ خواتین نے اسلام کی تاریخ کے علاوہ، انسانیت اور ادیان کی تاریخ میں بھی بہت اہم کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے مزید کہا: خواتین کے حقوق پر توجہ دینی چاہیے اور ان کی قدردانی کرکے انہیں حوصلہ دینا چاہیے۔ اگر خواتین اصلاح ہوجائیں، پورے معاشرے کو ٹھیک کرسکتی ہیں۔ خاتون اپنے شوہر، والد اور اولاد پر اثر رکھتی ہے۔

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے یوم شجرکاری کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے عوام کو شجرکاری اور باغات و جنگلات کی خیال داری کی ترغیب دی جو ملک و ملت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا: تاریخی درختوں خاص کر ’بادون‘ اور پستے کے درختوں کی حفاظت کریں اور جنگلی جانوروں کے شکار کے بجائے دیگر جانوروں کا گوشت استعمال کریں تاکہ ان کی نسل ختم نہ ہوجائے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں