بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع جاجوٹ گاؤں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی شہری آبادی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گنز کے استعمال سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔
بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول پر ایک سویلین گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا تھا جب کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی تھی جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں