اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کر 50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کر 50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار سے زاید فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کےاطراف کے مقامات کو گھیرے میں لے کر فلسطینیوں کی آمد پر پابندی عاید کر رکھی تھی تاہم ہزاروں فلسطینی صہیونی فوج اور پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جمعہ کی نماز میں شرکت کے لیے فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ صبح سے شروع ہوگیا تھا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے ناکےلگا کر فلسطینیوں کی جامہ تلاشی اور سیکیورٹی کی آڑ میں انہیں زدو کوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
نماز جمعہ کی امامت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے ادا کیے۔ انہوں نے جمعہ کی تقریر میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے فلسطینیوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل اسلام میں حرام ہے۔ انہوں نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کی جدو جہد کو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق قرار دیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں