شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید:

اللہ تعالی کی وارننگز کو سنجیدگی سے لیں

اللہ تعالی کی وارننگز کو سنجیدگی سے لیں

خطیب اہل سنت زاہدان نے آسمانی آفتوں کو غفلت اور گناہوں کے نتائج یاد کرتے ہوئے اللہ تعالی کی وارننگز کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے تیرہ جنوری دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں کہا: اللہ تعالی نے بشر کو نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کا مربی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اللہ رب العزت نے ہمیں اختیاردار بنایا ہے، لیکن اس کی توقع ہے ہم فرمانبردار بن کر اطاعت کی راہ اپنائیں۔ جو انصاف کے بجائے، ظلم و جور کا راستہ اختیار کرتاہے، اللہ اس سے ناراض ہوتاہے۔
مولانا عبدالحمید نے سوال اٹھایا: انسان کیوں بری راہ پر چل پڑے؟ کیوں غلط کام کرے اور صحیح رستے کو چھوڑدے؟ اسی لیے سزائیں نازل ہوتی ہیں کہ کیوں تم نے عقل سے کام نہیں لیا اور گناہوں کو نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا: معاشرے کا بیشتر حصہ بغاوت اور نافرمانی پر تلا ہواہے۔ کفار اور اللہ کے باغیوں کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ اللہ جو موقع انہیں ملتاہے، یہ ان کے حق میں ہے۔ بلکہ اس تاخیر سے ان کا جرم مزید بھاری ہوجاتاہے۔
ایران کے سنی رہ نما نے کہا: اللہ تعالی بندوں کو موقع دیتاہے تاکہ غوروفکر سے کام لے کر توبہ کریں۔ اللہ تعالی سب کے جرائم اور برے اعمال کو دیکھتاہے اور صبر وحلم سے کام لیتاہے۔
انہوں نے مزید کہا: اللہ تعالی کے لیے تقوی اور اخلاص اہم ہے۔ اس کی معیت نیک عمل اور خیرخواہی سے ملتی ہے۔
خطیب اہل سنت نے کہا: انسان پے درپے زلزلوں، بارشوں کی کمی، بے برکتی اور معاشی مسائل کو دیکھتے ہیں، پھر بھی استغفار نہیں کرتے ہیں۔ ان وارننگز کو دیکھ کر لوگوں کو توبہ کی راہ اپنانی چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے کہا: پوری دنیا میں، خاص کر اپنے ملک ایران میں زلزلوں اور قحط سالیوں خطرناک دیکھتاہوں۔ یہ سب اللہ کی طرف سے ہیں، ان کو سنجیدگی سے لیں۔ جب تک ہم اپنے وجود میں تبدیلی نہیں لائیں گے، اللہ تعالی بھی ہمارے حالات میں تبدیلی نہیں لائے گا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں