السیسی کا دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

السیسی کا دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں باضابطہ طورپر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر السیسی نے یہ اعلان کل جمعہ کو سرکاری ٹی وی پر نشرایک ایک بیان میں کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ’میں عہد کرتا ہوں کی آنے والے صدارتی انتخابات شفافیت اور غیرجانب داری کی عمدہ مثال ہوں گے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے جو ذمہ داری سونپی تھی میں نے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیا۔ امت کے تحفظ کے لیے جو بن سکا کیا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ مصری قوم کی مرضی کے خلاف اقتدار پر فائز نہیں رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی چور اور کرپٹ کومصر کے ایوان اقتدار تک آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قبل ازیں قاہرہ میں ‘حکایت وطن‘ کانفرنس سے خطاب میں صدر السیسی نے کہا کہ چور اور کرپٹ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں مصرمیں اقتدار کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ ایسے چوروں اور بدعنوان عناصر کو کرسی اقتدار سے دور رکھوں گا۔
خیال رہے کہ مصرمیں مارچ 2018ء کو صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مختلف مراحل میں ہونے والے صدارتی انتخابات 26 مارچ سے 21 اپریل تک جاری رہیں گے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں