کینیڈا : نامعلوم شخص نے حملہ کر کے مسلمان بچّی کا حجاب پھاڑ دیا

کینیڈا : نامعلوم شخص نے حملہ کر کے مسلمان بچّی کا حجاب پھاڑ دیا

کینیڈا میں ٹورانٹو کی پولیس اُس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ایک شخص نے جمعے کے روز قینچی کی مدد سے اسکول جانے والی ایک 11 سالہ بچّی کے سر کا اسکارف کاٹ دیا۔ واقعے کے بعد حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کو روکنے کے لیے دیگر اقدامات کرے۔
شہر کی پولیس کی ترجمان کے مطابق حملہ آور شخص نے دس منٹ کے اندر دو کوششوں میں چھٹی جماعت کی طالبہ خولہ نعمان کے حجاب (سر کے اسکارف) کو کاٹ دیا جو اپنے بھائی کے ساتھ اسکول جانے کے لیے راستے میں تھی۔
خولہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ” میں اس موقع پر گھبراہٹ، خوف اور دہشت کا شکار ہو گئی۔ میں زور سے چِلّائی جس پر وہ آدمی فرار ہو گیا۔ لوگوں نے ہمیں محفوظ جگہ تک پہنچایا مگر وہ دوبارہ لوٹ آیا اور پھر سے میرے حجاب کو کاٹ دیا”۔
دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُسے اس حملے کی وجہ سے سخت دھچکا پہنچا ہے۔ اونٹاریو صوبے کی وزیر اعلی کیتھلین وین نے اس واقعے کو “بزدلانہ نفرت انگیر کارروائی” قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کیوبک صوبے کی ایک عدالت نے کام یا خدمات عامہ کی انجام دہی کے دوران نقاب پہننے اور چہرے کو ڈھانپنے پر عائد پابندی کے قانون کو جزوی طور پر معطّل کر دیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں