اہل سنت بندرعباس کے خطیب:

تنگ نظری اور خفیہ پابندیوں نے اہل سنت کو ملک چلانے سے محروم رکھا

تنگ نظری اور خفیہ پابندیوں نے اہل سنت کو ملک چلانے سے محروم رکھا

بندرعباس (سنی آن لائن) ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندرعباس کے مشہور عالم دین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے ’بعض ذاتی تنگ نظریوں‘ کو اہل سنت کے انزوا کا باعث قرار دیا جس کی وجہ سے وہ ملک چلانے سے محروم ہوچکے ہیں۔
شیخ عبدالباعث قتالی نے کہا ہے: اتحاد امت تمام مسلمانوں کے مفاد میں ہے؛ جتنا اتحاد زیادہ ہوگا، اتنا ہی امن وسکون زیادہ ہوگا اور دنیا میں مسلمانوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
’خفیہ فیصلوں‘ پر تنقید کرتے ہوئے خطیب بندرعباس نے کہا: کچھ تنگ نظر عناصر اور درمیانے درجے کے حکام ذاتی فیصلوں کو نافذ کرتے ہیں۔ ایسی تنگ نظریوں کی وجہ سے اہل سنت کو سماجی و سیاسی عہدوں سے دور رکھا گیا ہے۔ اسی وجہ سے اتحاد کے خواہاں شخصیات کی کوششیں ناکام ہوتی چلی آرہی ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: اہل سنت ایران کے مسائل کے حل کے لیے سماجی و ثقافتی اصلاحات کے علاوہ قانون کا نفاذ ہونا چاہیے۔ کسی کو اپنی ذاتی رائے کی بنا پر قانون کو پاؤں تلے نہیں روندنا چاہیے۔ کچھ لوگ خفیہ پابندیاں بناکر ہماری برادری کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
شیخ قتالی نے کہا: کمزور اور سماج میں اثر و رسوخ سے فارغ لوگوں کو ’علمائے اہل سنت‘ کے نام سے سامنے نہ لایاجائے۔ بلکہ پختہ اور اثرورسوخ رکھنے والے علما کو نمایندگی کے لیے سامنے لایاجائے۔ اہل سنت کی جڑیں ایران میں کافی پرانی ہیں۔ ایران میں علم و فلسفہ اور ادب کے معمار اہل سنت ہی ہیں۔ صدیوں تک یہاں غالب مسلک اہل سنت ہی تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں