مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کی تحریف پر ردعمل کا اظہار کیا

مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کی تحریف پر ردعمل کا اظہار کیا

ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایرانی صوبہ کرمانشاہ میں ہونے والے ہولناک زلزلے کے بعد اپنی تقریر کی تحریف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’فرقہ پرستوں کی حرکت‘ قرار دی جو اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے یکم دسمبر کے خطبہ جمعہ کے ایک حصے میں کہا: دو ہفتے قبل کے بیان میں یہ کہا گیا تمام مصیبتیں اور آزمائشات اللہ تعالی ہی کی طرف سے ہیں۔ جب نعمتوں سے مالامال ہوتے ہیں، تو اس کا شکر ادا کریں، جب کوئی مصیبت آن پڑتی ہے، تو اللہ کو ذہن میں رکھیں اور توبہ و استغفار کریں۔ لیکن میری باتوں کو بعض عناصر نے تحریف کی۔
انہوں نے مزید کہا: کچھ لوگ جو تحریف اور باتوں کو توڑنے مڑورنے میں اعلی پایہ کے ماہر ہیں اور ان کا کام ہی مسالک و قومیتوں میں اختلاف ڈالنا ہے، ان لوگوں نے میری باتوں کو مڑور کرایک ویڈیو بنائی کہ میں نے کہا ہے اللہ تعالی نے کرمانشاہ کے لوگوں کو عذاب دیا ہے۔ یہ لوگ ایسے ہی کاموں سے پیسہ کماتے ہیں اور لوگوں میں پھوٹ ڈالتے ہیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: فرقہ واریت پھیلانے والے لوگ مختلف مسالک و قومیتوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کوشش کی ’ولایت‘ سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے فورم سے کام لیں، لیکن آیت اللہ مکارم شیرازی سمیت دیگر حکم کی سمجھداری نے ان کی سازش ناکام بنادی۔
مولانا عبدالحمید نے مزید کہا: ہم ان فرقہ پرست سازشیوں کو جانتے ہیں اور حکام بھی ان سے واقف ہیں۔ ان کا مقصد علما اور شخصیات کی باتوں کو تحریف کرکے ان کی کردارکشی ہے۔ سلسلہ وار الزام تراشی اور جھوٹ و دجل کا سہارا لے کر یہ لوگ ویڈیوز بناتے ہیں۔ حتی کہ انہوں نے انعام مقرر کیا ہے کہ جو لوگ میری باتوں میں کوئی غلط لفظ نکالیں، اسے انعام ملے گا اور پھر وہ شورمچاتے ہیں۔
فرقہ پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا: تم مجھ سے کیوں خوفزدہ ہو؟ اگر تمہیں لگتا ہے ایرانی قوم میں مجھے کوئی مقبولیت حاصل ہے، یہ یقین کرو کہ جو مقبولیت اللہ تعالی نے کسی کے دل میں ڈالا ہے، تم ہرگز اسے لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکوگے۔ تمہاری تمام سازشیں میرے خلاف اسی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: فرقہ پرست لوگ ایسی حرکتوں سے بازآئیں، ورنہ ان کا اللہ تعالی ان سے حساب لے گا؛ ہم سب کو اللہ تعالی ہی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے زور دیتے ہوئے کہا: ایرانی قوم بشمول شیعہ و سنی ، سمجھدار، بیدار اور قدردان ہیں۔ وہ بخوبی اپنے خیرخواہوں کو جانتے ہیں جو دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ ایسے لوگوں کی کردارکشی کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے آخر میں تمام علمائے کرام اور سماجی و سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فرقہ وارانہ عناصر کو جواب دیا اور ان کے خلاف موقف اختیار کیا۔ انہوں نے متاثرین زلزلہ کی بحالی اور تمام مسلمانوں کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں