جامعہ کراچی کے لاپتہ پروفیسر 19 روز بعد گھر پہنچ گئے

جامعہ کراچی کے لاپتہ پروفیسر 19 روز بعد گھر پہنچ گئے

پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل 19 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ اصول دین سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدا سماعیل گزشتہ کافی روز سے غائب تھے، ان کی اہلیہ آمنہ اسماعیل نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب چند رینجرز اہلکار ان کے گھر آئے تھے جو انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
تاہم اب ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمدا سماعیل گھر پہنچ گئے ہیں، وہ گزشتہ شب رات دو بجے گھر پہنچے ہیں اور صحیح سلامت ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران پروفیسر محمد اسماعیل نے کہا کہ انہیں 14 ستمبر کی شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار گھر سے لے کر گئے، انہوں نے 3 سے 4 دن تفتیش کی اور کچھ لوگوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی ، تفتیش کرنے والوں نے انہیں کچھ طلبا کے نام بھی بتائے اور پہچاننے کو کہا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں صرف جامعہ میں پڑھانے جاتاہوں، طلبا کی باہر کیا سرگرمیاں ہوتی ہیں نہیں جانتا۔

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں