شامی اور روسی بمباری سے ادلب میں ایک ہفتے میں 150 ہلاکتیں

شامی اور روسی بمباری سے ادلب میں ایک ہفتے میں 150 ہلاکتیں

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ادلب شہر میں سرکاری فوج اور اس کی معاون روسی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 150 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
شامی اپوزیشن کے قائم کردہ ریسکیویونٹ کے ایک رکن سالم ابو العزم نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روسی فوج اور اسدی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے ادلب میں بڑے پیمانے پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو عام شہری مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں یہ ایک ہفتہ ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز واقع ہوا ہے۔
سالم ابو العزم نے بتایا کہ بمباری کے دوران 152 افراد لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں جب کہ 279 شہریوں کو بچا لیا گیا۔

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں