غزہ کا محاصرہ جاری ، 23 مریض شہید

غزہ کا محاصرہ جاری ، 23 مریض شہید

صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے رواں سال سے اب تک غزہ کے تیئیس بیمار شہری شہید ہو چکے ہیں-
دوہزار سات سے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور غزہ کے باشندوں کوعلاج و معالجے کے لئے بھی اس علاقے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے –
صیہونی محاصرے کے باعث دوہزار سترہ کے آغاز سے اب تک تیئیس بیمار شہید ہوچکے ہیں- غزہ پٹی کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرت نے اس علاقے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ نے غزہ میں پوری طرح قتل عام شروع کر دیا ہے-
غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کے مریضوں کو بھی غزہ پٹی سے باہر علاج کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث ان مریضوں کی حالت نازک ہے-صیہونی حکومت فلسطین کے پارلیمانی انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد دوہزار سات کے آغاز سے غزہ پٹی کا محاصرہ کئے ہوئے ہے اور اس علاقے میں بنیادی ضرورت کے سامان بھی نہیں آنے دیتی –


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں