ایران: سنی ارکان پارلیمنٹ نے نئی کابینہ میں سنی برادری کی شمولیت پر زور دیا

ایران: سنی ارکان پارلیمنٹ نے نئی کابینہ میں سنی برادری کی شمولیت پر زور دیا

تہران (سنی آن لائن) ایران میں نئی کابینہ کے اعلان سے پہلے بیس سنی ارکان مجلس نے صدر روحانی سے مطالبہ کیا ہے نئی کابینہ میں اہل سنت برادری کو شامل کیا جائے۔
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ (sunnionline.us) نے ایرانی پارلیمنٹ میں سنی بلاک کے ایک خط کے حوالے سے لکھا ہے: حالیہ انتخابات میں سنی برادری نے تمام تر مشکلات کے باوجود بڑے پیمانے پر صدر روحانی کے اصلاح پسندانہ نعروں کی حمایت کی۔
سنی نمائندوں نے نئی کابینہ میں اہل سنت کی مشارکت اور اعلی عہدوں پر ان کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے ایسے اقدامات کو ڈاکٹر روحانی کے نعروں اور وعدوں کے مطابق اور قومی اتحاد کے لیے معاون قرار دیا ہے۔

انیس سو اناسی کے انقلاب کے بعدسے اب تک اہل سنت برادری سے کوئی وزیر یا صوبائی گورنر منتخب نہیں ہوچکاہے۔ غیرسرکاری اعدادوشمار کے مطابق، ایران میں کم ازکم پندرہ ملین ایرانی شہریوں کا تعلق سنی برادری سے ہے جو زیادہ تر سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔
سنی بلاک نے نئے صدر سے مطالبہ کیا ہے نئی کابینہ کے لیے سنی برادری سے بھی وزرا نامزد کرے۔

اس سے پہلے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے بھی نئے صدر سے مطالبہ کیاہے کہ نئی کابینہ میں اہل سنت کو شامل کیا جائے۔
یاد رہے تازہ ترین انتخابات میں چھ ملین سے زائد سنی ووٹرز نے صدر روحانی کو ووٹ دیا ہے جس کی بناپر وہ انتخابات جیت گئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں