عالمی شہرت یافتہ مبلغ ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ

عالمی شہرت یافتہ مبلغ ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ

مودی سرکار کی مسلم مخالف مہم کا نیا واقعہ، بھارتی وزارت خارجہ نے مبلغ ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا، ذاکر نائیک پر مبینہ طور پر شدت پسندوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مودی کے سیکولر بھارت میں مسلمان مبلغ بھی سازشوں کا شکار ہیں، بھارتی وزیرخارجہ نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا۔ 51 سالہ ذاکر نائیک اس وقت بھارت سے باہر ہیں اور ان پر دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں، گزشتہ سال این آئی اے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تنظیم کے متعدد دفاتر پر چھاپے مارے تھے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم کا دہشت گردوں سے رابطے کا پہلا الزام ڈھاکا کیفے حملے کے بعد سامنے آیا تھا، ادھر مسلمان مبلغ بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران ان تمام الزامات کو کئی بار مسترد کرچکے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں