شام میں اتحادی بمباری سے 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شام میں اتحادی بمباری سے 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری سے 23 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری عراقی سرحد کے قریب داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے البوکمال میں کی گئی، بمباری اس وقت کی گئی جب لوگ سو رہے تھے، ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بشارالاسد حکومت نے شام میں ہزاروں افراد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو جلا دیا ہے، شہریوں کو اجتماعی طور پر قتل کیا گیا۔
امریکی سفارت کار اسٹوئٹ جونز نے کہا کہ اسد حکومت نے اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی لاشوں کو دمشق کے باہر ایک جگہ پر اجتماعی طور پر جلایا گیا۔
ادھر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے میں فوجی جیل میں ایک دن میں 50 افراد کو قتل کرکے لاشوں کو جلا دیا جاتا تھا، اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی فروری میں رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسد حکومت نے 13 ہزار افراد کو خفیہ طور پر ایک جیل میں قتل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو 2011 اور 2015 کے درمیان قتل کیا گیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں