مسجد نبوی کا فرش 1000 نئے قالینوں سے مزین

مسجد نبوی کا فرش 1000 نئے قالینوں سے مزین

مسجد نبوی میں طہارت اور عمومی امور کے ذمہ دار ادارے نے مسجد میں خواتین کے لیے مختص حصے میں ایک ہزار نئے قالین بچھائے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد نبوی میں قالینوں کی دیکھ بحال اور ان کی تبدیلی کے امور کےڈائریکٹر بندر الحسینی نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہ صیام کے دوران زائرین اور عبادت گذاروں کی آسانی کے پیش نظر مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص مقام پر ایک ہزار نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی رواں ماہ کے آغاز پرمسجد نبوی میں قالینوں کی تبدیلی کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔ خواتین کے لیے مختص مسجد میں قالین بچھا دیئے گئے ہیں تاہم روضہ رسول کے قالین اگلے چند ایام میں تبدیل کردیے جائیں گے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں