ایرانی سنی بلاک نے ’گستاخوں‘ کے ٹرائل کا مطالبہ کیا

ایرانی سنی بلاک نے ’گستاخوں‘ کے ٹرائل کا مطالبہ کیا

تہران+زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی مجلس شورا (پارلیمنٹ) کے سنی ارکان نے سپیکر اسمبلی کے نام خط لکھتے ہوئے ایک نجی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل میں مولانا عبدالحمید کی شان میں گستاخانہ الفاظ اور بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔
سنی آن لائن نے ملکی خبررساں ادارہ ایسنا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے ایران کی قومی اسمبلی کے سنی بلاک کے ارکان نے اپنے خط میں ’ولایت‘ ٹی وی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر زور دیا ہے۔
ولایت ٹی وی کے ایک رکن نے حال ہی میں ایک پروگرام میں ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید کے حوالے سے سخت ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی تھی۔
سنی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے اس ’فرقہ پرست‘ اور ’انگریزمزاج‘ ٹی وی چینل کے خلاف عدالتی اور سکیورٹی اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
سنی برادری کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور افراد نے بیان شائع کرتے ہوئے مذکورہ ٹی وی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ان احتجاجوں کے بعد ولایت ٹی وی کے ڈائریکٹر اور سرپرست اعلی نے بھی ردعمل دکھاتے ہوئے مولانا عبدالحمید سے معذرت کی ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی، ممتاز شیعہ مرجع تقلید اور ولایت ٹی وی کے سرپرست نے اپنے ایک بیان میں ٹی وی کے ارکان کو دھمکی دی ہے اگر آئندہ ایسی حرکتوں کا ارتکاب کریں، ان کی حمایت کھودیں گے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں