ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں؛

مولانا قاسمی کی ایک کتاب سال کی ’پسندیدہ کتاب‘ قرار

مولانا قاسمی کی ایک کتاب سال کی ’پسندیدہ کتاب‘ قرار

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت اور مصنف مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی کی ایک کتاب کو وزارت ثقافت و ارشاد نے سال کی ’پسندیدہ کتاب‘ قرار دی ہے۔
مفتی قاسمی کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، ان کی کتاب ’ اولاد کی تربیت و اصلاح‘ جو فارسی زبان میں ہے، عوام میں کافی مقبول ہے اور اس میں قرآن و سنت اور نئے تجربوں کی روشنی میں اولاد کی درست تربیت کے موضوع پر انتہائی اہم مواد موجود ہے۔
زاہدان میںکتابوں کی قومی نمائش کی افتتاحی تقریب میں اس خبر کا اعلان کیا گیا اور فاضل لکھاری کو مڈل سے نوازا گیا۔
مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی دارالعلوم زاہدان کے استاذالحدیث، صدر دارالافتا اور سہ ماہی رسالہ ’ندائے اسلام‘ کے ایڈیٹر ہیں۔ آپ جامعہ دارالعلوم کراچی کے پرانے فضلا اور مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ کے اجل خلفا و تلامذہ میں شمار ہوتے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں