بی جے پی حکومت نے میوات میں ۸۰؍مسلم خاندانوں کا گھر مسمار کردیا

بی جے پی حکومت نے میوات میں ۸۰؍مسلم خاندانوں کا گھر مسمار کردیا

ہریانہ کے میوات ضلع میں انتظامیہ کا غیر انسانی پہلو سامنے آیا ہے۔ میوات ضلع کے ٹوڈلاكا گاؤں میں 80 مسلم گھروں کو انتظامیہ کی طرف سے مسمار کر دیا گیا ہے۔
بے گھر ہوئے مسلم خاندان اس ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بے گھر ہونے کے بعد کچھ خاندان تو خیمےلگا لیے ہیں لیکن کچھ خاندانوں کو خیمے بھی میسر نہیں ہے اور وہ بے چارےخیموں کے بغیر ہی رات گزار رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق میوات کے ٹوڈلاكا گاؤں کے قریب سی آر پی ایف کیمپ بنانے کی تجویز ہے۔ اسی سلسلے میں انتظامیہ نے 80 مسلم خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ اس زمین پر یہ مسلم خاندان گزشتہ 40 سالوں سے رہ رہے تھے۔ایک طرف گاؤں والے الزام لگا رہے ہیں کہ انتظامیہ نے غلط طریقوں اور کورٹ کے فیصلے کو بالائے طاق رکھ کر ان کا گھر مسمار کیا ہے وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ زمین ضلع پنچایت کی ہے۔
میوات وکاس سبھا کے قومی صدر عمر محمد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے غلط طریقے سے تقریبا 40 سالوں سے بنے ہوئے جن مکانوں کو توڑا ہے انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے غلط طریقے سے تقریبا 40 سالوں سے بنے ہوئے جن مکانوں کو توڑا ہے اس زمین کے تنازع کا معاملہ ضلع کورٹ میں زیر غور هےعدالت میں التواء مقدمات پر کوئی کارروائی مناسب نہیں ہیں۔بے گھر ہوئے خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ وہ اس زمین پر گزشتہ 40 سالوں سے رہتے آئے ہیں انتظامیہ نے مکانوں کو توڑے جانے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی تھی ۔
متاثرین نے بتایا کہ اس موسم سرما کے عالم وہ کھیتوں میں کھلے آسمان کے نیچے رہ رہے ہیں، بچے رات بھر سردی سے کانپتے ہیں، کسی طرح سے رات کٹتی ہے۔سردی کی ہر رات ہم پر کسی آفت سے کم نہیں ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے انہیں کسی طرح کی کوئی مدد نہیں فراہم کی گئی ہے۔
ہریانہ کے سابق وزیر آفتاب احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پہلے سے ہی سی آر پی ایف کیمپ بنے ہوئے ہیں، 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہی سی آر پی ایف کا کیمپ لگا ہوا ہے لیکن حکومت صرف علاقے کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی حکومت علاقے کے لوگوں کی ترقی چاہتی ہے تو اس زمین پر کوئی یونیورسٹی، میڈیکل کالج یا پھر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی تعمیر کرے۔انہوں نے کہا کہ میوات علاقے کے تئیں حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔سابق وزیر آفتاب احمد نے سی ایم منوہر لال کھٹر کو خط لکھ کر اس پورے معاملے پر منصفانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں