صہیونی مظالم کے نتیجے میں 50 ہزار فلسطینی معذور

صہیونی مظالم کے نتیجے میں 50 ہزار فلسطینی معذور

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی مسلسل جنگوں اور جان لیوا معاشی پابندیوں کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی جسمانی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت برائے سماجی بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگوں اور معاشی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ معذوروں کی بستی میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں 50 ہزار فلسطینی جسمانی طور پر معذور اور اپاہج ہیں۔
فلسطینی وزارت بہبود آبادی کے ڈائریکٹر ریاض البیطار نے غزہ کی پٹی میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ میں جتنے بھی معذور ہیں ان کی معذوری صہیونی مظالم کا نتیجہ ہے۔
انہوں‌ نے کہا کہ بڑی تعداد میں فلسطینی صہیونی فوج کی غزہ پر مسلط کی گئی بار بار کی جنگجوں کے دوران معذور ہوئی جن کہ معذوی کا ایک سبب 11 سال سے غزہ پر مسلط معاشی پابندیاں ہیں۔
فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل ک معذور افراد کی بہبود کے لیے مختلف پروگرامات پر کام کررہی ہے۔
صہیونی ریاست کے مظالم کے نتیجے میں‌معذور ہونے والے شہریوں‌کی بحالی حکومت اور امدادی اداروں کے لیے ایک چیلنج ہے مگر حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری تند دہی سے کام کررہی ہے۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں