یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، 60 اہلکار ہلاک

یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، 60 اہلکار ہلاک

یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خود کش حملے میں 60 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فوج کے تربیتی کیمپ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ سرکاری حکام نے واقعے کے نتیجے میں 60 اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج کے جس تربیتی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے وہاں فوجی اہلکاروں کے علاوہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج کی حمایتی ملیشیا کے ارکان کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔
حملہ ایسے وقت کیا گیا جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان 17 ماہ سے جاری کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں امریکا نے ایک امن منصوبے کا اعلان کیا تھا جب کہ حوثی باغیوں نے بھی مذاکرات میں شامل ہونے کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں