ممتاز عالم دین "شیخ التجوید" کے لقب سے مشہور تھے

عمر بھر قرآن سکھانے والے الشیخ سعید ملحس خالق حقیقی سے جاملے

عمر بھر قرآن سکھانے والے الشیخ سعید ملحس خالق حقیقی سے جاملے

فلسطین اور دنیا کے مختلف ملکوں میں قرآن کریم کے تجوید کے اصول سکھانے میں عالمی شہرت رکھنے والے ممتاز عالم دین الشیخ محمد سعید ملحس طویل علالت کے بعد کل جمعہ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ الشیخ ملحس ’’شیخ التجوید‘‘ کے لقب سے مشہور تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ سعید ملحس نے تجوید قرآن کریم کے بنیادی اصولوں میں خاص ملکہ پایا تھا اورانہیں فلسطین ہی نہیں بلکہ عرب ممالک اور اسلام دنیا کے بہترین قرآء اور تجوید کے اساتذہ میں شمار کیا جاتا تھا۔

مرحوم کے فرزند اسامہ ملحس نے بتایا کہ ان کے والد نماز جمعہ سے چندے قبل نابلس میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جمعہ نابلس میں مسجد الحاج نمر التمیمی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مشرقی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

الشیخ سعید ملحس نے تجوید قرآن کریم کے حوالے سے ایک کتابچہ بھی ترتیب دیا تھا جو سیکڑوں بار شائع کیا جا چکا ہے۔ وہ فلسطین کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی تجوید قرآن کریم کی کلاسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کی انہی خدمات کی بدولت انہیں’’شیخ تجوید فلسطین‘‘ کےلقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

پس ماندگان میں دو بیٹیاں اوردو بیٹےچھوڑے ہیں۔ الشیخ سعید ملحس کی وفات پر فلسطین کی مذہبی اور سیاسی قیادت کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے عمر بھر قرآن سکھانے والے الشیخ سعید ملحس خالق حقیقی سے جاملے

مرکز اطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں