پہلی بارحج وعمرہ کرنے والوں کی فیس معاف

پہلی بارحج وعمرہ کرنے والوں کی فیس معاف

سعودی عرب کی حکومت نے حج اور عمرہ سے متعلق سرکاری فیسوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پہلی بار فریضہ حج یا عمرہ ادا کرنے والوں کی فیس معاف کر دی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں عارضی ویزے پر آئے غیرملکیوں کے قیام کے مختلف عرصے کی فیسوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آئندہ موسم حج اور عمرہ سے پہلی بار حج یا عمرہ کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کی 2000 ریال سرکاری فیس معاف ہو گی جب کہ دوسری بار یا اس سے زیادہ بار حج اور عمرہ کرنے والوں سے سرکاری فیس وصول کی جائے گی۔

چھ ماہ تک قیام کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کے لیے 3000 ریال[800 ڈالر] کے بجائے 5000 ریال فیس وصول کی جائے گی جب کہ ایک سے دو سال تک قیام کرنے والوں کی فیس 8000 ریال ہو گی۔

سعودی عرب سے گذر کردوسرے ملکوں کو جانے والے شہریوں کے لیے فی کس 300 ریال فیس صول کی جائے گی جب کہ سمندری راستوں سے گذرنےوالوں کی فیس 50 ریال ہو گی۔

سعودی عرب تیل پیدا کرنےوالے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ مگر عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث مملکت کا بجٹ خسارے میں ہے۔ ویزوں کی فیسوں میں حالیہ رد و بدل بھی بجٹ خسارے کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ سنہ 2014ء میں سعودی عرب نے 87 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا جب کہ گذشتہ برس بجٹ خسارہ 98 ارب ڈالر رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں