شام؛ حلب میں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 25 شہری ہلاک

شام؛ حلب میں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 25 شہری ہلاک

شام کے شہر حلب کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت25 شہری ہلاک ہوگئے۔
شام کے انسانی حقوق کے مبصر ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اولڈ حلب کے علاقے باب النصر میں رات گئے فضائی حملے میں 4 بچوں سمیت 11 شہری ہلاک ہوئے، قریبی علاقے فردوس میں ہونے والے فضائی حملے میںایک بچے سمیت7 افراد مارے گئے جبکہ علاقہ صالحین میں بھی 3 بچوں سمیت7 افراد لقمہ اجل بنے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے کہ حلب کے بعض علاقوں پر ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیاروں کے ذریعے بیرل بموں کے علاوہ دوسرا بارودی مواد بھی پھینکا گیا۔
باغیوں کی جانب سے بھی مغربی حلب میں حکومتی فوج پر شیلنگ کرنیکی اطلاعات ہیں۔ انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملے یا تو روسی طیاروں نے کیے ہیں یا پھر شامی حکومت کی فضائی کارروائیاں ہیں، ابھی تک 20 افراد بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ شام کی سرکاری خبرایجنسی صنا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گورنمنٹ کے زیر کنٹرول علاقے میں باغیوں کے راکٹ حملے میں ایک شہری ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں