مولانا عبدالغنی اسماعیل زہی انتقال کرگئے

مولانا عبدالغنی اسماعیل زہی انتقال کرگئے

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی ضلع زاہدان کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالغنی اسماعیل زہی شب جمعہ یکم اپریل دوہزار سولہ کو قضائے الہی سے انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بلوچستان کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالغنی اسماعیل زہی اپنی بابرکت زندگی کے آخری ایام میں دمہ سے دوچار ہوچکے تھے۔ آپ نے رحیم یارخان کے معروف دینی ادارہ، بدرالعلوم حمادیہ سے فراغت حاصل کی۔ مرحوم کا شمار شیخ التفسیر مولانا عبدالغنی جاجروی رحمہ اللہ کے خاص تلامذہ میں ہوتا ہے۔
مولانا عبدالغنی نے زاہدان کے جنوبی علاقہ گلوگاہ میں متعدد مساجد اور مدارس کی بنیاد رکھی۔ آپ اسی علاقے کے خطیب بھی تھے۔
مرحوم کے دونوں صاحبزادے (مولوی محمد یوسف اور مولوی عبدالغفور) دارالعلوم زاہدان میں مصروف خدمت ہیں۔ مولوی محمدیوسف سنی آن لائن ویب سائٹ کے ذمہ داروں اور سب ایڈیٹر ہیں۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، صدر دارالعلوم زاہدان اور مرحوم کے قریبی رشتہ دار (بہنوئی)، نے نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغنی کو انتہائی نیک، عابد اور زاہد شخص یاد کیا جو کثرت سے تلاوت کیا کرتے تھے اور راتوں کو عبادت میں گزارتے تھے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں