اتحادی طیاروں کی بمباری میں 30 حوثی باغی ہلاک

اتحادی طیاروں کی بمباری میں 30 حوثی باغی ہلاک

یمن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دارالحکومت صنعاء میں کم سے کم 30 حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے یمن کے صدر مقام صنعاء میں نقیل بن غیلان کے مقام پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں اور مزاحتمی فورسز کے درمیان تعز شہر میں شدید لڑائی جاری ہے۔ دارالحکومت صنعاء اور عمران گورنری میں فضائی حملوں میں حوثیوں کے کئی اسلحہ ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
ادھر جنوبی یمن میں لحج گورنری کے مرکزی شہر الحوطہ میں سیکیورٹی فورسز کے مراکز پر مشتبہ القاعدہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری کاروں سے حملے کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے النجدہ شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر عباس ملٹری کیمپ پر بارود سے بھری گاڑیوں سے حملے کیے ہیں۔ اس سے قبل شمالی عدن میں بھی القاعدہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی مراکز میں دھماکے کیے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں