امریکہ کا گوانتانامو بے حراستی مرکز کی مکمل بندش کا نیا منصوبہ

امریکہ کا گوانتانامو بے حراستی مرکز کی مکمل بندش کا نیا منصوبہ

امریکی محکمہ دفاع نے گوانتانامو بے کے متنازعہ حراستی مرکز کی بندش کے حوالے سے اپنا ایک منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کے تحت وہاں موجود قیدیوں کو ایک دوسری جیل میں منتقل کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس سلسلے میں ایک نئی جیل کی تعمیر کے لیے 475 ملین ڈالر کے اعدادو شمار جمع کرائے ہیں تاہم اس نئی تنصیب کے ذریعے گوانتانامو حراستی مرکز کے مقابلے میں 180 ملین ڈالر سالانہ کے اخراجات بچائے جا سکیں گے۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی قانون سازوں کو اس بات پر راضی کر لیں گے کہ وہ اس منصوبے کی منظوری دے دیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس منصوبے کے تحت گوانتانامو میں موجود 60 قیدیوں کو امریکہ منتقل کیا جا سکے گا، تاہم اس سے قبل امریکی قانون ساز ایسی تمام کوششوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔

اردو ٹائمز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں