امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔
غیر ملکی خبرساں ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے لیے امریکا اور روس کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے جس کا اطلاق 27 فروری سے ہوگا تاہم جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت شام میں لڑائی میں مصروف تمام گروپس 26 فروری کی دوپہر سے جنگ بندی کے پابند ہوں گے جس کی نگرانی امریکی اور روسی حکومتیں کریں گی۔
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں کے قریب افراد یورپی ممالک کی طرف ہجرت پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں