امریکا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلیے سب اپنا کردارادا کریں، ہلیری کلنٹن

امریکا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلیے سب اپنا کردارادا کریں، ہلیری کلنٹن

امریکی صدارت کی دوڑمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی خواہشمند صدارتی امیدواراورسابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ اس وقت امریکا بھرمیں موجوداسلام فوبیاسے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنابھرپورکرداراداکریں۔

ہیلری کلنٹن نے پاکستانی نژادامریکی تاجر چیف ایگزیکٹوریجنلزہیلتھ سینٹراوراسٹارکواسپیکس محمدطاہر جاوید اورانکی اہلیہ روبینہ جاوید کیجانب سے انکی رہائشگاہ پرفنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا کاآئین ہرکسی کوبلاامتیازوتفریق رنگ ونسل اورمذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے اوریہی امریکا کی خوبی ہے کہ وہ اپنے دامن میں ہرکسی کوجگہ دیتاہے۔
امریکا کے لوگ بہت سوچ سمجھ کرووٹ دیں، اس بات کوذہن میں رکھیں کہ کونساامیدواراپنے پروگرام کے ذریعے امریکا کومزیدبہتراورخوشحال بنانے کا اہل ہے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں