توسیع مطاف کا تیسرا مرحلہ قریب الاختتام

توسیع مطاف کا تیسرا مرحلہ قریب الاختتام

سعودی عرب کی حکومت کی زیرنگرانی مسجد حرام کی توسیع کے ضمن میں مطاف کی توسیع کا تیسرا اور آخری مرحلہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
توسیع مطاف پروجیکٹ پر چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر پندرہ ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ مطاف کی توسیع کا تیسرا مرحلہ رواں عمرہ سیزن میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، جس کے بعد عمرہ سیزن میں سالانہ چھ ملین زائرین عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی اخبار ’’مدینہ پریس‘‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مطاف کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد سولہ لاکھ معتمرین کرام مناسک ادا کرسکیں گے۔ مطاف کی توسیع کے لیے چھ ہزار ملازمین اورتکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ عمرہ سیزن کے دوران معتمرین کی معاونت اور رہ نمائی کے لیے الگ سے مردو خواتین رضاکاروں کی بھی خدمات لی گئی ہیں۔توسیع مطاف پروجیکٹ کے نگران عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طواف کعبہ کے لیے قائم کیا گیا ہنگامی مطاف تین ماہ کے بعد ختم کردیا جائے گا۔ آئندہ سال ماہ صیام میں مستقل صحن مطاف کو عازمین عمرہ کے لیے کھولا جائے گا۔ صحن مطاف کی توسیع کے بعد ایک گھنٹے میں ایک لاکھ پانچ ہزار زائرین طواف کعبہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ توسیع مطاف کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں 48 ہزار زائرین طواف کررہے ہیں جب کہ پہلے مرحلے میں 22 ہزار افراد طواف کرسکتے تھے۔ توسیع مطاف کا تیسرا اور آخری مرحلہ پیش آئند ماہ رمضان میں مکمل کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ توسیع مطاف کا موجودہ پروجیکٹ مسجد حرام کی توسیع کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ مسجد حرام سے متصل حرم مطاف کو مسمار کرنے کے بعد اسے نئی بنیادوں پر کھڑا کیا گیا ہے۔ مطاف کی نئی عمارت کے تہ خانہ میں پہلے کی نسبت کم سے کم ستون لگائے گئے ہیں۔ بیس منٹ کا 30 فی صد حصہ بیڈروم کے لیے مختص ہے۔ مطاف کی دوسری منزل میں بھی ستونوں کی تعداد75 فی صد کم رکھی گئی ہے۔ یوں مجموعی طورپر 44 فی صد ستونوں کی کمی گئی ہے ستونوں کی تعداد میں کمی کرکے زائرین کے لیے خانہ کعبہ کو زیادہ نمایاں کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں