طالبان کا کابل میں اسپین کے سفارتخانے پر حملہ

طالبان کا کابل میں اسپین کے سفارتخانے پر حملہ

اسپین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ کابل میں واقع ان کے سفارتخانے پر حملہ ہوا ہے۔
طالبان کے مطابق ان کے جنگجو کابل میں ایک غیر ملکی گیسٹ ہاوس کے باہر خودکش کار بم دھماکہ کرنے کے بعد اس کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔ یہ طالبان کی طرف سے اہم افغان مقامات پر حملوں کے سلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے۔ نزدیکی ہسپتال میں کئی زخمیوں کو لایا جا چکا ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق شدید لڑائی جاری ہے۔
افغانستان کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین مزاحمت کار ملوث ہیں۔ یورپی خبر رساں ادارے یوروپا پریس کے مطابق سپین کے صدر ماریانو راجوئے کو اس حملے کی خبر کر دی گئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام انھوں نے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی۔

اردو ٹائمز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں