طالبان کا قندھار کے ہوائی اڈے پر حملہ، 9 افراد ہلاک

طالبان کا قندھار کے ہوائی اڈے پر حملہ، 9 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر قندھار کے ہوائی اڈے پر شدید لڑائی میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افغان شہر قندھار میں طالبان عسکریت پسندوں نے ہوائی اڈے پر دھاوا بول دیا۔ قندھار صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسند ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری ہے جبکہ علاقے سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ وسیع و عریض علاقے پر پھیلا قندھار ایئر پورٹ سویلین اور عسکری حصوں میں تقسیم ہے اور ترجمان کے مطابق طالبان نے عسکری حصے پر دھاوا بولا، جہاں انہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
قندھار کے عسکری ترجمان محمد محسن سلطانی نے بتایا کہ انہوں نے کمپلیکس کے اندر ایک سکول میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ سلطانی کے مطابق حملہ آوروں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی لیکن افغان سیکیورٹی فورسز مزاحمت کر رہی ہیں۔

اردو ٹائمز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں