بیت لحم میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں 70 فلسطینی زخمی

بیت لحم میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں 70 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں منگل کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہواہے جس کے نتیجے میں کم سےکم 70 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیت لحم کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے جب کہ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق امدادی ادارے’’ہلال احمر فلسطین‘‘ کے شعبہ حادثات و ایمرجنسی سروز کے ڈائریکٹر محمد عوض نے بتایا کہ منگل کی شام تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے کم سے کم 70 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو فوری طبی امداد مہیا کی گئی جب کہ زیادہ زخمی ہونے والوں کو بیت لحم کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
محمد عوض نے بتایا کہ سات افراد ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے نشانہ بنے اور شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں لائے گئےہیں جب کہ 61 افراد آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ آنسوگیس کی شیل لگنے سے زخمی ہونے والوں کو بھی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوجیوں نے زخمیوں کی مرہم پٹی اور انہیں طبی مدد فراہم کرنے والے ہلال احمر کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ’’ٹوٹو‘‘ نامی پستول سے امدادی کارکنوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک رضاکار پائوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہلال احمر کے تین رضاکار ایک زخمی نوجوانکو اٹھا کر لے ایمبولینس میں ڈالنے کے لیے جار رہے تھے کہ قابض فوجیوں نے انہیں لاٹھیوں سے مارا اور زخمی نوجوان کو وہین پھینکنے پرمجبور کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں زخمی کو وہیں چھوڑنا پڑا۔

فرعون صفت صہیونیوں کی دہشت گردی، دو ماہ میں 25 فلسطینی نونہال شہید
فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 25 کم عمر بچوں کو شہید اور 530 کو زخمی کردیا گیا۔ کم سن شہداء میں سے بیشتر کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے جاری اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 25 بچوں کو شہید اور 530 کو زخمی کیا گیا۔ ان میں سے 311 بچے براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے، 134 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب کہ 26 بچے آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے اور 50 بچوں کو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا گیا۔ لاٹھی چارج کا نشانہ بننے والے بعض بچوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد مجموعی طورپر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 115 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 25 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی بچوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بچوں کے بنیادی حقوق سے متعلق تمام عالمی قوانین کو صہیونیوں کے دیوار پردےمارا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین+بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں