اسرائیلی فوج کے پرامن فلسطینی مظاہرین پر حملے، 160 افراد زخمی

اسرائیلی فوج کے پرامن فلسطینی مظاہرین پر حملے، 160 افراد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس میں جمعہ کے روز “یوم الغضب ” کے مظاہروں کے دوران اسرائیل فوج نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 160 شہری زخمی ہوگئے ہیں
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے مختلف شہروں میں جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد شام 9 بجے تک اسرائیل فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر تشدد کا وحشیانہ استعمال کیا جس کےنتیجے میں ایک سو ساٹھ شہری زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 69 فلسطینی اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ کےنتیجے میں زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 33 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔ 12 فلسطینیوں کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایاگیا۔ غزہ کی پٹی میں 12 مظاہرین دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ مغربی کنارے میں 41 شہریوں کودھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔
رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 29 مظاہرین زخمی ہوئے۔ ان میں دو کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایاگیا۔ 13 مظاہرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ الخلیل شہر میں 35 فلسطینی زخمی ہوئے، بیت لحم میں 10 قلقیلیہ میں 3 کو براہ راست گولیاں لگیں جب کہ 24 فلسطینی دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں