ماچس کے ڈبہ سے چھوٹے قرآن کریم کے نسخہ کیلئے ایک ہندو نے ٹھکرا دیا ایک کروڑ روپے

ماچس کے ڈبہ سے چھوٹے قرآن کریم کے نسخہ کیلئے ایک ہندو نے ٹھکرا دیا ایک کروڑ روپے

پنجاب کے کپورتھلا کے محبت نگر کے رہائشی سنجیو کمار سود نے 300 سالہ قدیم ماچس کے ڈبہ سے بھی چھوٹے قرآن کریم کے نسخہ کو محفوظ رکھا ہے۔ اس نسخہ کے لئے انہیں ایک کروڑ روپے کی پیش کش بھی کی گئی ، جس کو سنجیو نے ٹھکرا دیا۔
مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کریم کے اس نسخہ کو سنجیو کے کنبہ نے 30 دہائیوں سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ قرآن کریم کا یہ نسخہ 2.5 سینٹی میٹر طویل، 2 سینٹی میٹر چوڑاہے۔ اس نسخہ میں 358 صفحات ہیں، جس میں 8 آیتیں لکھی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان کے گھر میں یہ روایت ان کے دادا جسونت رائے سود کے وقت سے چلی آ رہی ہے۔ اس نایاب نسخہ کو وہ سبز رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر اپنی تجوری میں رکھتے ہیں۔
سنجیو کا کہنا ہے کہ ان کے دادا کو کپورتھلا ریاست کے ایک وزیر نے یہ نایاب نسخہ دیا تھا ۔ اس نسخہ کو لوہے کے چھوٹے سے باکس میں ادب کے ساتھ رکھا ہوا تھا اور اس کے اوپر ایک لینس لگا ہوا تھا، جس کی مدد سے اسے پڑھ کر اللہ کی عبادت کی جاتی تھی۔ اب لینس کسی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔
سنجیو سود نے بتایا کہ دبئی سے کچھ شیخ آئے تھے۔ انہوں نے اس نسخہ کو انتہائی نایاب اور نادر بتایا تھا۔ انہوں نے اس نسخہ کے لئے ایک کروڑ کی پیشکش کی تھی ، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں