اسلامی تہذیب سب سے زیادہ ترقی یافتہ تہذیب ہے

اسلامی تہذیب سب سے زیادہ ترقی یافتہ تہذیب ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ چھ نومبر دوہزار پندرہ کے بیان میں اسلام اور اسلامی تہذیب کو پوری دنیا میں سب سے بہترین اور زیادہ ترقی یافتہ تہذیب یاد کی۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے خطبہ جمعہ میں’دین‘ کو اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالی کی نعمتیں بے شمار ہیں لیکن دین ان سب سے بڑھ کر ہے جو بندے کو اس کے رب تک پہنچانے والی چیز ہے۔
انہوںنے مزیدکہا: دین ایک ایسی عظیم نعمت ہے جس کے لیے اللہ تعالی کے سب سے مقرب بندے، انبیائے کرام علیہم السلام ، قربان ہوئے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے قربانیاں دیں اور جہاد و ہجرت کی دشواریاں برداشت کرکے اسلام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حضرات عمر فاروق، عثمان غنی اور علی مرتضی رضی اللہ عنہم اسی راہ میں شہید ہوئے۔
دین اسلام کی تہذیب کے کمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: اسلامی تہذیب کی پوری دنیا میں مثل نہیں ہے؛ یہ تہذیب سب تہذیبوں سے بڑھ کر مترقی ہے۔ دیگر تہذیبوں کے برعکس، اسلامی تہذیب کے خدوخال تعیین کرنے والے انسانی ماہرین نہیں ہیں، بلکہ یہ اللہ رب العزت کی جانب سے پوری انسانیت کے لیے ایک ابدی پیغام و پروگرام ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: اسلامی احکام پر عمل پیرا ہونے سے بندہ تزکیہ پاتاہے اور اس کی اصلاح ہوجاتی ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کے پاس اسلام کی عظیم نعمت موجود ہے پھر بھی وہ حیران و پریشان پھر رہے ہیں۔ جو دین کی قدر کرتاہے اور اس کے دلدادہ بن جاتاہے،اس کا مقام اونچا ہوتاہے اور اس کے سارے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ مسلمانوں کے پاس ایک ایسی عظیم تہذیب ہے کہ اگر اس کی قدر کریں تو پوری انسانیت کو نجات مل جاتی ہے۔
ایمان کے مقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: درخت ایمان کی جڑیں دل کی گہرائیوں میں موجود ہے۔ ایمان ایک ایسی عظیم نعمت ہے کہ قیامت کو کفار اس بات پر تیار ہیںکہ پوری دنیا کے برابر یا اس سے زیادہ سونا دے کر اہل ایمان کی صف میں کھڑے ہوجائیں، لیکن ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ مگر افسوس ہے کہ بہت سارے مسلمان اپنا ایمان معمولی دنیوی مفادات کی خاطر یا دوسروں کی خوشآمدی کے لیے کھو بیٹھتے ہیں اور ایمان کا سودا کرتے ہیں۔
مولانا عبدالحمید نے دین سے دوری کو مسلمانوں کے مسائل کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا: اگر مسلمان دین سے دوری اختیار نہ کریں اور اس کے احکام پر عمل کریں، تو ان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ آج عالم اسلام کے تمام مسائل کی جڑ دین سے دوری میں ہے اور وہ خانہ جنگیوں کے شکار ہوچکے ہیں حتی کہ ایک دوسرے سے مذاکرات کرکے اپنے مسائل کا حل نکالنے کے قابل بھی نہیں رہے ہیں۔
اپنے خطاب کے آخر میں خطیب اہل سنت نے خواتین سے درخواست کی اسلامی پردے کا خیال رکھیں اور ہر حال میں دینی احکام و ضوابط پر پابند رہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں