ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر حملہ

ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر حملہ

ترکی کے شہراستنبول میں امریکی قونصل خانے پر 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے خاتون حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2 حملہ آوروں نے استنبول میں واقع امریکی قونصل خانے پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کا تبادلہ کیا جس پر خاتون حملہ آور قریبی عمارت میں داخل ہوگئی جب کہ فائرنگ کرنے والا مرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون حملہ آور کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان تنازعات شدت اختیارکررہے ہیں اورجنگجو تنظیم داعش کے خلاف ترکی اہم کردارادا کررہا ہے جب کہ امریکی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاستنبول کے سلطان بیلی ضلعے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں