اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، جون میں 65 بچوں،26 خواتین سمیت 370 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، جون میں 65 بچوں،26 خواتین سمیت 370 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں پچھلے ماہ جون میں صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جون میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 65 بچوں اور 26 خواتین سمیت 370 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم”مرکزبرائے اسیران اسٹڈی سینٹر” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جون میں مقبوضہ مغربی کنارے سے 130 ، بیت المقدس سے 100 اور غزہ کی پٹی سے 24 افراد کو حراست میں لیا۔ ان میں 65 کم عمربچے اور 26 خواتین بھی شامل ہیں۔
حراست میں لیے جانے والوں میں یاسر صالح الحطاب جو ایک فلاحی ادارے کے ملازم ہیں بھی شامل ہیں۔ انہیں بیت حانون گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک محبوط الحواس عمر السعدی نامی شہری کو حراست میں لیا گیا۔ محروسین میں فاطمہ ابو سبیتان نامی ایک ایک صحافیہ بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ جون میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے 65 بچوں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے بچوں میں احمد جاسم شویکی کی عمر صرف نو سال ہے۔ صہیونی فوج کی کارروائیوں میں چھبیس خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے انیس کی گرفتاری بیت المقدس سے عمل میں لائی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں