کراچی: قیامت خیز گرمی، 48 گھنٹوں میں 180 افراد جان سے گئ

کراچی: قیامت خیز گرمی، 48 گھنٹوں میں 180 افراد جان سے گئ

کراچی میں قیامت خیز گرمی نے 180 جانیں لے لیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر کہ ہدایت کردی۔ کراچی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔

گزشتہ تین روز سے سورج آگ برسا رہا ہے اور درجہ حرارت کم سے کم 36 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ گرمی کے باعث 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں تقریباً 180 افراد دم توڑ گئے

اسپتال ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں 85، سول اسپتال میں 29 عباسی شہد اسپتال میں 35 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ اسکے علاوہ ایدھی سرد خانے میں تین روز کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں ، جن میں سے زیادہ تر افراد گھر سے باہر گرمی کی شدت نہ سہہ پانے سے چل بسے۔

مرنے والوں میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بے گھر یا لاوارث افراد بھی اس قیامت خیز گرمی کا نشانہ بنے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں گرمی کی شدت سے شہر میں ہونے والی اموات کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے خصوصاً بوڑھے اور بچے گھر سے باہر کم سے کم نکلیں چاہے روزہ ہو یا نہیں، اور روزہ نہ ہونے کی صورت میں پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں۔

جنگ نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں