اقوام متحدہ کی 5 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے لیے فوری امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کی 5 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے لیے فوری امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے میانمار میں 5 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اے پی پی کے مطابق ہفتے کو ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد نے کہا کہ میانمار میں تقریباً 4 لاکھ 16 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، خوراک اور دیگر ضروری اشیا نہ ہونے کے باعث کیمپوں میں ہزاروں افراد کی حالت ابتر ہے اور ان کے پاس موسمیاتی خطروں سے بچاؤ کے لیے بھی کچھ نہیں۔ این این آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین آفس نے کہاہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھینی میں 3 برسوں سے جاری خانہ جنگی سے تباہ حال5 لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدری سے متعلق ادارے نے بتایا کہ ان افراد میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں، ایک لاکھ40 ہزار بے گھر افراد ایسے بھی ہیں جو کیمپوں کی بدترین صورت حال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بہت سے دیگر شہریت سے محروم دیہات میں محصور ہیں۔ اس حوالے سے انسانی ہمدردی سے متعلق رابطہ آفس (او سی ایچ اے) نے تصدیق کی کہ 40 ہزارسے زیادہ بے گھر افراد راکھینی ریاست میں500 میٹرکی ساحلی پٹی پرقائم کیمپوں میں مقیم ہیں اور مون سون کی آمد کے ساتھ ہی ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں