مخلوط حکومت بنانے کےلیے ہماری جماعت تیار ہے: داود اولو

مخلوط حکومت بنانے کےلیے ہماری جماعت تیار ہے: داود اولو

وزیراعظم احمد داواد اولو نے کہا ہے کہ قوم کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے لہذا ضرورت پڑنے پر ہماری سیاسی جماعت مخلوط حکومت بنانے کےلیے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کےلیے تیار رہے گی
وزیراعظم احمد داواد اولوکوقازق وزیراعظم کریم ماسی موف اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سمیت یورپی خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیڈیریکا موگے رینی نے ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم نے ٹی آر ٹی حالیہ انتخابی نتائج کے حوالے سے کہا کہ قوم کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے لہذا ضرورت پڑنے پر ہماری سیاسی جماعت مخلوط حکومت بنانے کےلیے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کےلیے تیار رہے گی ۔
قبل از وقت انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بنانے کےلیے سیاسی مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔
جناب داود اولو نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت کی پیشگی شرائط نہیں ہیں کیونکہ یہ مفاہمت کی راہیں مسدود کر دیتی ہیں سیاست کے بعض قواعد و ضوابط ہوتے ہیں جنہیں حد بندی کا طابع کرنا غلط ہے ۔
وزیراعظم نے صدر ایردوان اور عوامی جمہوری پارٹی کے رکن دینیز بائیکال کی ملاقات کو مثبت قرار دیتےہوئے کہا کہ یہ ملاقات مخلوط حکومت بنانے کی پیشکش پر مبنی نہیں تھی ۔

اردو ٹی آر ٹی


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں