مولانا عبدالحمید انسانی حقوق کے سالانہ ایوارڈ جیت گئے

مولانا عبدالحمید انسانی حقوق کے سالانہ ایوارڈ جیت گئے


زاہدان (سنی آن لائن+خبر رساں ادارے) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی و سماجی رہ نما مولانا عبدالحمید کو ’انسانی حقوق کے مرکز‘ کی جانب سے 2014ء کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایران کے غیر سرکاری مرکز برائے انسانی حقوق کی نائب سربراہ ’’نرگس محمدی‘‘ نے سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو زاہدان میں ایک تقریب کے دوران خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کو ’ایوارڈ برائے انسانی حقوق‘ سے نوازا۔ ڈی ایچ آر کے بیان کے مطابق مولانا عبدالحمید ایک سنی عالم دین اور بلوچ ہیں جنہوں نے قیام امن اور مختلف لسانی و مسلکی برادریوں میں اتفاق پیدا کرنے، صلح کی فضا قائم کرنے، باہمی اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنے اور پسماندہ علاقے میں رنج و غم برداشت کرکے مثالی کردار کیا ہے۔
ممتاز بلوچ عالم دین نے مذکورہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میری تمام کوششوں کا دار و مدار پوری انسانیت کی خدمت پر ہے۔ دنیا میں کشت و خون کا راستہ بند کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے تا کہ تمام ادیان و مذاہب کے پیروکار ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور امن کے ساتھ رہیں۔
محترمہ نرگس محمدی نے بھی اپنے خطاب میں کہا: یہ ایوارڈ مولانا عبدالحمید کی مثبت اور تعمیری خدمات کی وجہ سے انہیں بطور شکریہ دیا جا رہا ہے۔ مولانا کسی دعوے کے بغیر خلوص کے ساتھ امن اور انسانی حقوق یقینی بنانے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔
یاد رہے انسانی حقوق کے مرکز کی چیئر پرسن ’’شیرین عبادی‘‘ ہیں جو امن نوبل ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
عبادی سابقہ وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں۔ گزشتہ سات سالوں سے ہر سال یہ ایوارڈ ایک شخصیت کو مل جا تا ہے اور پہلی دفعہ تہران سے دور بلوچستان کے ایک بلوچ سنی عالم دین مذکورہ ایوارڈ جیت لیتے ہیں۔
مولانا عبدالحمید دارالعلوم زاہدان کے مہتمم و شیخ الحدیث، مرکزی خطیب اور شورائے مدارس اہل سنت کے صدر ہیں۔ آپ جامعہ بدرالعلوم رحیم یار خان کے فاضل اور مولانا عبدالغنی جاجروی رحمہ اللہ کے خاص شاگرد ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں