امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

 

 

 

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر براک اوباما نے منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چک ہیگل نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس کی ناکامی کے نتیجے میں استعفیٰ دیا تاہم وہ نئے وزیر دفاع کی تقرری تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جب کہ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ چک ہیگل کو افغان جنگ اور داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں پر تنقید کا سامنا تھا لہٰذا جنگجو تنظیم کے خلاف امریکی کارروائی مؤثر بنانے کے لئے وہ وزارت سے مستعفی ہوئے، دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے چک ہیگل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں