چین میں مسلمان اماموں کو قید کی سزائیں

چین میں مسلمان اماموں کو قید کی سزائیں

چین نے مغربی صوبے سنکیانگ میں غیرقانونی طور پر تبلیغ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ان بائیس مشتبہ افراد کو سنکیانگ میں مختلف الزامات کے تحت جیل بھیجا گیا ہے جن کو گزشتہ روز کھلی کچری کے دوران پانچ سے سولہ سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔ ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدوں پر رہتے ہوئے قوانین توڑنے اور مذہبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان تمام اماموں کوعہدوں سے برطرف کرتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔ دیگر افرادپرنسلی نفرت پھیلانے، قوانین کو توڑنے کے لیے تو ہم پرستی پھیلانے اور انتشار پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ چین نے سنگینانگ میں انتہاپسند گروپس کے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے۔ سنکیانگ میں عوامی عدالت عام ہوتی جا رہی ہے جو کھلے اسٹیڈیم میں لگائی جاتی ہیں جس پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب شدید تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔

اردو ٹائمز

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں