خانہ کعبہ کا نیا غلاف’’کسوہ‘‘ تیار

خانہ کعبہ کا نیا غلاف’’کسوہ‘‘ تیار

سعودی عرب کی حکومت کی خصوصی کاوش کے تحت ماہرین فن کے دست ہنر سے تیارکردہ خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’’کسوہ‘‘ تیار کر لیا گیا ہے۔

حسب روایت اسے نو ذی الحجہ کو خانہ کعبہ کی زینت بنایا جائے گا۔ نئے ڈیزائن کردہ کسوہ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جسے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں تیاری سے قبل اس کا کپڑا اور ریشم مصر اور بعض دوسرے ممالک سے منگوایا جاتا تھا لیکن موجودہ سعودی حکومت کے دیگر کارناموں میں سے ایک یہ بھی ہے اس نے غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کے تمام لوازمات کے لیے ایک کارخانہ قائم کر دیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے اس کی کوئی چیز منگوانے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسوہ کعبہ ایک سال کی محنت شاقہ کے بعد مکمل تیار حالت میں ہے اور اسے اپنے وقت مقررہ پر یوم عرفہ کو بیت اللہ پر چڑھایا جائے گا۔
امام کعبہ اور حرمین شریفین کے نگران شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ طویل مدت تک مصر اور دوسرے ملکوں میں تیار کر کے منگوایا جاتا رہا ہے لیکن سعودی عرب میں اس مقصد کے لیے باقاعدہ کارخانے کے قیام کے بعد اب کئی سال سے غلاف مقامی سطح پر ہی تیار کیا جاتا ہے۔
بیت اللہ شریف کے کلید بردار ڈاکٹر صالح الشیبی کا کہنا ہے کہ حجاج و معتمرین کرام تبرک کے طور پر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ غلاف کعبہ ہر قسم کے ضرر سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک الگ سے ٹیم کام کرر ہی ہے۔ یہ ٹیم نہ صرف غلاف کو محفوظ رکھنے میں مصروف عمل ہے بلکہ کسی بھی وجہ سے غلاف کو کوئی نقصان پہنچ جائے تو یہ ٹیم اسے دوبارہ اصل حالت میں لانے کی بھی ذمہ دار ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں